ملتان (سٹاف رپورٹر) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے جلالپور پیر والہ میں جدید کنٹرول لینڈ فل سائٹ کا افتتاح کردیا گیا، اس سلسلے میں کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جلالپور پیر والہ کا دورہ کیا، اس موقع پر کمشنر ملتان نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جدید لینڈ فل سائٹ کا افتتاح کیا ،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر جلال پور ذوالفقار خان بھی ہمراہ تھے۔