ملتان (سٹاف رپورٹر) تنظیم اسلامی ممتاز آباد یونٹ کے امیر آصف علی خان نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کو غاصب صہیونیوں کے خلاف جوابی کاروائی کاپورا حق حاصل ہے ،یہ بات انہوں نے تنظیم اسلامی کی جانب سے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہی، ریلی میں راشد عزیز،راشد عباس، محمد وسیم بھٹی سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔