ملتان(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن نے کارروا ئی کرتے ہوئے ڈاکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، اینٹی کرپشن حکام کے مطابق عوامی شکایات پر اینٹی کرپشن سرکل آفسر لودھراں علی حسن گیلانی نے اپنی ٹیم اور سول جج مجسٹریٹ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے تحصیل دنیا پورضلع لودھراں میں ایم او ڈاکٹر سفیان کو 17 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گر فتار کر لیا اور اس دوران نشان زدہ نوٹ بھی برآمد کر لیے۔