ملتان(سٹاف رپورٹر )آلٹرنیٹو ریسرچ انیشیٹو اور سن کنسلٹنٹ کے زیراہتمام تمباکو ،سگریٹ نوشی سے پاک پاکستان پروگرام کے تحت دیسی کشتی کے مقابلے کا انعقاد اکھاڑہ ملک حسن بخش پہلوان میں کیا گیا، مہمان خصوصی کے طور پرملک آصف رجوانہ،ملک کامران نذیر،جعفر مہدی ،جنید خان، ملک شہزاد احمد،امبر بلوچ اور راشد محمود نے شرکت کی، ضلع ملتان ،بہاولپور اور وہاڑی سے 12 پہلوانوں کے درمیان مقابلے ہوئے،جن میں پہلوان خاقان بلوچ،عثمان پہلوان،عدنان پہلوان اور راحیل پہلوان نے فتح حاصل کی،اس موقع پر فاتح پہلوانوں میں ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔