• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانیت کی بے لوث خدمت کرکے جنت کمائی جا سکتی ہے ،حامد سعید کاظمی

ملتان (سٹاف رپورٹر) مخلوق خدا کی خدمت کا جذبہ انتہائی مستحسن آرزو ہے، انسانیت کی بلاتفریق اور بے لوث خدمت کرکے جنت کمائی جا سکتی ہے، ان خیالات کا اظہار تنظیم السعید پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ  اور سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سیدحامد سعید کاظمی نے الاحمد فری ڈسپنسری کے آٹھ سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں خطاب سے کیا، اس موقع پر تنظیم السعید پنجاب کے کنوینئر خورشید بزدار، مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد اقبال سعیدی، ضلعی صدر طاہر حامد سعیدی، ناظم اعلیٰ محمد ایوب بزدار ایڈووکیٹ، ڈسپنسری کے نگران اعلیٰ اور سٹی صدر محمد بلال سعیدی،احمد سلیم قریشی سمیت دیگر موجود تھے۔ 
ملتان سے مزید