• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورم جعلی حاضری لگا کر پورا کیا گیا، مرزا عبدالرحمن

پشاور(جنگ نیوز)سابقہ نائب صدر فیڈریشن پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پاکستان مرزا عبدالرحمن نے کہا ہے کہ کل کے فیڈریشن کے اجلاس میں ممبران کی تعداد پوری نہ تھی اور نہ ہی ایجنڈا میں فیڈریشن چیمبر کے آفس بئرر کی مزید ایک سال کی تجدید کا ذکر موجود تھا صدر نے اپنی ثابقہ روایات کو قائم رکھتے ہوئے جعلی طریقہ سے ممبران کی عدم اورایجنڈا میں ایک سال مزید بڑھانے کا ذکر تھا جو غیر قانونی اور غیر اخلاقی کام ہے ۔ایک بیان میں مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ فیڈریشن چیمبر آف کامرس ایک بزنس کمیونٹی کا سپریم کونسل ہے جو ملکی وغیرملکی معاشی ترقی کا مظہر ہے۔ مرزا عبدالرحمن نے کہا کہ یہ جو جعلی اجلاس ہوا اس میں نہ کورم پورا تھا اور نہ ایجنڈا میں مزید ایک کی تجدید کا ذکر تھاپاکستان کی تمام ٹریڈباڈیز اس جعلی مینڈیٹ کی قرارداد کو نامنظور کرتے ہیں اور ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اور اجلاس میں فیصلہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
پشاور سے مزید