• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ایکسائز ویئر ہاؤس میں آگ لگنے کے واقعہ کا سخت نوٹس

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خلیق لرحمان نے ایکسائز ویئر ہاوس میں آگ لگنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکٹری اور ڈی جی ایکسائز کو ہدایت کی ہے کہ تشکیل کردہ کمیٹی سے رپورٹ جلد طلب کی جائے تاکہ آگ لگنے کے واقعے کے محرکات عوام کے سامنے لائے جا سکیں، صوبائی وزیر نے حکام کو تحقیقات اور رپورٹ مرتب کرتے ہوئے شفافیت اور غیر جانب داری کو ہر صورت یقینی بنانے کی تاکید کی ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کمیٹی بغیر کسی دبائو کے کام مکمل کرے گی اور آگ لگنے کی اصل وجوہات کا تعین کرے گی۔ اگر اس آگ لگنے کے واقعے میں بجلی کے ہائی وولٹیج کے علاوہ کسی بھی انسانی کوتاہی کی وجوہات پائی گئیں تو ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔
پشاور سے مزید