• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کی قدیم درسگاہ جامعہ پشاور شدید مالی بحران کا شکار ہے، ارشد خان

پشاور(صباح نیوز)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ پشاور کے ناظم ارشد خان نے ادارے کی زبوں حالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی سب سے بڑی اور قدیم درسگاہ جامعہ پشاور اس وقت شدید مالی اور انتظامی بحران کا شکار ہے،جس کے اثرات براہ راست طلبہ و طالبات کی تعلیم، فلاح و بہبود اور ذہنی صحت پر پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جامعہ میں چھ ماہ کے تعلیمی سمسٹر کو غیر معمولی طور پر صرف دو ماہ میں مکمل کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف تدریسی عمل کے معیار کو متاثر کر رہا ہے بلکہ طلبہ کے تعلیمی حقوق پر بھی کاری ضرب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کلاسز مختصر کر دی گئی ہیں، جبکہ اسائنمنٹس اور امتحانات کے لیے مناسب وقت نہیں دیا جا رہا۔
پشاور سے مزید