راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا ہے کہشہر بھر میں 10بڑے چوراہوں پر اضافی نفری تعینات کر کے ٹریفک سگنل وائلیشن پر کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پیر کو اپنیزیر صدارت ٹریفک افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف ٹریفک آفیسر بینش فاطمہ اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔سی پی او کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی، غلط پارکنگ جیسے مسائل کے حل کے لیے جو بھی سپورٹ درکار ہے فراہم کی جائے گی۔ گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے پولیس کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن کیا جائے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی، غیر نمونہ نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ کے عدم استعمال پر کارروائی کی جائے۔ سی پی اونے کہاکہ ٹریفک کے بہاؤ کی مانیٹرنگ کے لیے گوگل میپ اور سیف سٹی کے 1600کے قریب کیمروں سے مدد لی جا رہی ہے۔