• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجنٹینا: فلم کے دوران سینما کی چھت گر گئی، خاتون زخمی

ارجنٹینا میں فلم فائنل ڈیسٹینیشن کی اسکریننگ کے دوران سینما کی چھت گر گئی۔

ہالی ووڈ فلم 'فائنل ڈیسٹینیشن بلڈ لائنز' کے اختتامی مناظر کے دوران اچانک چھت کا پینل گر پڑا، جو وہاں موجود خاتون کے گھٹنے پر لگا، زخمی خاتون کو احتیاطی تدبیر کے طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں معلوم ہوا کہ ان کے گھٹنے پر شدید چوٹ آئی ہے۔

فیاما نامی اس خاتون نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک زوردار آواز آئی، ہمیں لگا یہ فلم کا حصہ ہے کیونکہ ہم پوری طرح اس میں ڈوبے ہوئے تھے، لیکن پھر اچانک ایک بڑا ٹکڑا مجھ پر آ گرا۔

انہوں نے بتایا کہ اگر میں تھوڑا سا آگے نہ جھکی ہوتی، تو شاید وہ ٹکڑا میرے سر پر گرتا۔

ویلاورڈے نے سینما کی انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منیجر نے مجھ سے پوچھا، آپ اس مسئلے کو کیسے ٹھیک کروانا چاہتی ہیں؟ میں نے کہا میں شکایت درج کرواؤں گی، ذرا سوچیں اگر یہ میری بیٹی کے سر پر گرتا تو کیا ہوتا؟ یہ سراسر غیر ذمہ داری ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس فلم کے دوران یہ واقعہ پیش آیا، وہ خود ایک ایسی فرنچائز کا حصہ ہے جس میں موت کی پُراسرار اور غیر متوقع شکلیں دکھائی جاتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید