ملتان(سٹاف رپورٹر) بیوی کےناراض ہونے کے غم میں مبتلا 35سالہ شخص خود پر چھریوں کے وار کر کے زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے ٹرین کی پٹری پر لیٹ گیا، علاقہ مکینوں نے بچاتے ہوئے حوالہ پولیس کردیا،تفصیلات کے مطابق سٹیشجاع آباد کے علاقے میں مشتاق احمد نے زندگی خاتمہ کرنے کیلئے خود پر چھریوں کے وار کیے اور پھر پٹری پر لیٹ گیا، مذکورہ شخص کو علاقہ مکینوں نے بمشکل قابو کیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا اور علاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی بیوی چند قبل ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی اور اسی بات سے دلبرداشتہ ہوکر مذکورہ شخص نے خودکشی کی کوشش کی۔