ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو سرکل سرویلنس ٹیم نے رات کے اوقات میں آپریشن کرکے مستقل نادہندگان کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ انچارج سرکل سرویلنس ٹیم رانا محمد عمران اور لائن سپریٹنڈنٹ گریڈ Iعلی اصغر نے نواں شہر سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف نائٹ آپریشن کیا۔ ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن شیخ محمد بلال کے ہمراہ چیکنگ کے دوران 3صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ایس ڈی او نواں شہر سب ڈویژن شیخ محمد بلال نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے درخواستیں بھیج دیں -