• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی اور ٹاؤنز کے ریٹائرڈ ملازمین کا واجبات کے حصول کیلئے احتجاج

کراچی(طاہر عزیز/اسٹاف رپورٹر) کے ایم سی اور ٹاؤنز کے سیکٹروں ریٹائرڈ ملازمین کا واجبات کے حصول کے لئے کونسل اجلاس کے موقع پرکے ایم سی بلڈنگ میں احتجاج،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی،ایم کیو ایم پاکستان کے پارلیمانی لیڈرافتخار عالم ،ایم پی اےمحمد دلاور کا اظہار یکجہتی،علی خورشیدی نے حکومت سندھ سے کہا کہ وہ میئر کراچی کو مالیاتی اختیار دے تا کہ کے ایم سی اور ٹاؤنز کے ہزاروں ملازمین کا مسئلہ حل ہو سکے انہوں نے کہا کہ اس انتظامی مسئلے میں سیاست کو شامل نہ کیا جائے میں یہاں کھڑا ہو کرمیئر کا مقدمہ لڑ رہا ہوں یہ ہزاروں ملازمین کا مسئلہ ہےان ملازمین نے اپنی پوری زندگی کے ایم سی کو دی ہےریٹائرمنٹ کے بعدپنشن ،گریجویٹی وغیرہ کے واجبات انہیں نہیں مل رہے ہیں یہ مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اگرا سی طرح بد انتظامی رہی تو واجبات 20ارب روپے تک چلے جائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید