• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال، حکومت کو اربوں کا نقصان

کراچی(آئی این پی)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کے غلط استعمال اور اس کی آڑ میں خام مال کی سستے داموں مارکیٹ میں فروخت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین ایف بی آر سے اپیل کی ہے کہ ای ایف ایس کے تحت درآمد شدہ مال کو صرف صنعتی پیداوار تک محدود کیا جائے اور اس اسکیم پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس کا نظام نافذ کیا جائے بصورت دیگر چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو تالے لگ سکتے ہیں اور کمرشل امپورٹرز کا کاروبار تباہ ہو جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید