• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین میں ذوالحجہ کے ابتدائی 10 دنوں کی فضیلت پر خطبات

مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے ائمہ نے مذہبی امور کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی ہدایت کے مطابق خطبہ مختصر دیا۔ مسجد الحرام کےامام و خطیب شیخ ڈاکٹر مہر المعیقلی نے امامت کی اورخطبہ کا مختصر کرتے ہوئے ذوالحجہ کے پہلے دس دنوں کی فضیلت کے بارے میں بتایا، جو سال کے بہترین ایام ہیں، کیونکہ یہ ایام ان عبادات کو یکجا کرتے ہیں جو دوسرے دنوں میں نہیں ملتی۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح عبدالمحسن القاسم نے نماز جمعہ کی امامت کی اور خطبہ دیا۔
اہم خبریں سے مزید