• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحیٰ، ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے افسران، عملے کی تعطیلات منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عیدالاضحی کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کے لئے سندھ حکومت نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کے تمام افسران و عملے کی تعطیلات منسوخ کردیں۔سندھ کے سینئر وزیر وصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اضافی کرایوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لئے تمام متعلقہ افسران عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، کیوں کہ عید کے موقع پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی سہولت کو ترجیح دیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پر عوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید