• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KP‘ سولر اسکیم میں بے ضابطگیاں‘ عاطف خان کا اسپیکر کو خط

پشاور(ایجنسیاں)پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے سولرا سکیم میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بابر سلیم سواتی کو خط ارسال کردیاجس میں کہاگیاہے کہ مساجد کیلئے سولرا سکیموں میں عوامی فنڈز کا غلط استعمال ہوا‘معاملے کی انکوائری کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں‘ ذمہ دار افسران کی نشاندہی اور سخت محکمانہ کارروائی کی جائے۔ عاطف خان نے خط میں آگاہ کیا کہ ٹی ایم اے مردان کے تحت سولر اسکیموں میں بے ضابطگیاں ہوئیں۔
اہم خبریں سے مزید