• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگیتر کا قاتل پولیس کانسٹیبل فرید حاصلو دادو سے گرفتار

قمبر علی خان(نامہ نگار)قمبر پولیس نے منگیتر کے قاتل پولیس کانسٹیبل فرید حاصلو کو دادو سے سہولت کار سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی نے قمبر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایاکہ پرائمری اسکول ٹیچر صدف حاصلو جو ڈیوٹی کے بعد اپنی دیگر ساتھی خواتین ٹیچرز کے ہمراہ وین میں واپس لاڑکانہ جارہی تھی کہ ان کے منگیتر پولیس کانسٹبل فرید حاصلو نے گاؤں راہوجا کے نزدیک گاڑی کو روک کر فائرنگ کرکے صدف حاصلو کو موقع پر قتل کردیا تھا جبکہ قریب سے گذرنے والا ایک راہگیر محبوب راہوجو بھی گولیوں کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا ۔ملزم فرید حاصلو جائے وقوعہ سے فرارہوگیا تھا۔
اہم خبریں سے مزید