اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں ڈیپوٹیشن پر آئے ججز کو واپس بھیجنے سے متعلق ٹریبونل آرڈر کو اختیار سے تجاوز قرار دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ ضلعی عدلیہ کے سروس ٹریبونل کے پاس از خود نوٹس کا اختیار نہیں، ٹریبونل تبدیل ہونے کے بعد جسٹس طارق جہانگیری کی سربراہی میں تین ججز کا پرانا ٹریبونل فیصلہ کرنے کا مجاز نہیں تھا، ڈیپوٹیشن پر موجود ضلعی عدلیہ کے ججز کو واپس بھیجنے کی حد تک ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔