• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے 51 کسٹمز افسران کو چیف کلیکٹر کراچی کے سینٹرل ایگزامینیشن یونٹ میں تعینات کردیا

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد)ایف بی آر نے 51 کسٹمز افسران کو چیف کلیکٹر کراچی کے سنٹرل ایگزامینیشن یونٹ میں تعینات کر دیا، چاروں صوبوں کے تمام اہم کسٹم سٹیشنوں کے پریونٹننیو، آپریزنگ/ کسٹم افسران کی تعیناتی چیف کلکٹر کراچی کرینگے ، اسلام آباد، ، پشاور، راولپنڈی، لاہور، ملتان حیدرآباد کوئٹہ گوادر کے کسٹم افسران شامل چیئرمین ایف بی آر کی منظوری دی ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، ریونیو ڈویژن، حکومت پاکستان نے، نوٹیفکیشن نمبر 1248-C-III/2025 مورخہ 30 مئی 2025 کے ذریعے، کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے 51 بی ایس-16 افسران کی خدمات چیف کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ساؤتھ)، کراچی کے سپرد کر دی ہیں، تاکہ انہیں سنٹرل ایگزامینیشن یونٹ (سی ای یو)، کراچی میں تعینات کیا جا سکے۔ یہ تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور اگلے احکامات تک برقرار رہیں گے۔
اہم خبریں سے مزید