• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، این ای ڈی یونیورسٹی میں اعلیٰ سطح کی تقرریاں چیلنج

کراچی(آئی این پی ) سندھ ہائیکورٹ میں این ای ڈی ٹیچرز ایسوسی سیشن نے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری کے خلاف درخواست کردی۔این ای ڈی ٹیچرزایسوسی سیشن نے رجسٹرار اور کنٹرولرامتحانات کی تقرری کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں وکیل نے کہا کہ سلیکشن بورڈ نے شفافیت نظر انداز کر کے رجسٹرار اور کنٹرولر امتحانات کی تقرری کی منظوری دی، کنٹرولر امتحانات این ای ڈی کے داخلہ ٹیسٹ کی تیاری کیلئے پرائیویٹ کوچنگ سینٹر بھی چلاتے ہیں۔وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ دہرے کردار سے اخلاقی اورپیشہ ورانہ خدشات لاحق ہیں، وائس چانسلرنے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے سے 2ماہ قبل سلیکشن بورڈ کا اجلاس منعقد کیا۔
اہم خبریں سے مزید