کراچی (اسٹاف رپورٹر )ٹرالر اور کنٹینر کی ٹکر سے دو خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور دو بچوں سمیت 5افراد زخمی ہو گئے،ایک شخص نے زہریلی چیز کھا لی، 3افراد کی لاشیں ملیں ۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے بحریہ ٹاؤن گیٹ نمبر 3 کے قریب کار اور کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو خواتین جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔جاں بحق ہونے والی خواتین کے شناخت شناخت 25 سالہ رحمت بی بی زوجہ شہباز اور 20 سالہ تبسم عرف کنول دختر محمد نظام کے ناموں سے کی گئی جبکہ زخمیوں کی شناخت 33 سالہ شہباز ولد عبدالرحمان ، 10 سالہ شہزاد ولد شہباز اور 6 سالہ شیبا دختر شہباز کے ناموں سے کی گئی ،زخمی ہونے والی شیبا کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔زخمی ہونے والے شہباز کے کزن کامران بتایا کہ جاں بحق ہونے والا خاندار لیاقت آباد ڈاکخانہ بیرنگ والی گلی کا رہائشی تھا ، متوفی شہباز محنت مزدوری کرتا تھا ، واقعہ کے وقت متوفی شہباز اپنی اہلیہ رحمت بی بی ، اپنی سالی تبسم اور اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ ایک ہی موٹرسائیکل پر سیروتفریح کر کے واپس گھر آرہے تھے کہ پہلے ایک تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جب وہ نیچے گرے تو عقب سے آنے والا کنٹینر سے لدا ٹرک ان پر چڑھ گیا ، رحمت بی بی ٹرک کے اگلے وہیل میں آکر کچلی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے انہیں اطلاع دی ہے کہ حادثے کا ذمے ڈرائیور کار سمیت اور دوسرا ڈرائیو ٹرک چھوڑ کر موقعے سے فرار ہوگیا۔