• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کا شراب سپلائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن، بھاری مقدار میں شراب برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کا بڑی عید کے لیے شراب سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن، پولیس تھانہ شاہ رکن عالم  نے عید کے موقع پر شراب کی سپلائی میں ملوث شراب فروش ملزمان صفدر علی، عبدالجبار، حماد علی اور وحید اقبال کو گرفتار کر لیا، مختلف کارروائیوں کے دوران 100 لیٹر دیسی شراب اور 115چھوٹی بوتلیں دیسی شراب کی برآمد کرلی،کوتوالی پولیس نے اشتہاری ملزم کو فرار کروانے کے الزام میں تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں ایک نامزد دیگر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے،قادرپورراں پولیس نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،تھانہ گلگشت پولیس نے شہری سے دھوکہ دہی کرکے لاکھوں کی رقم ہتھیانے کے الزام میں پولیس نے چار افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس تھانہ کُپ کا  آتش بازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 01 ملزم گرفتار بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد،پولیس تھانہ کینٹ نے موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس تھانہ حرم گیٹ  نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 03 جواری گرفتار کر لیےملزمان سے دوران کارروائی جواء پر لگی رقم اور زر جواء برآمد کر لیا گیاگرفتار ملزمان کی شناخت حقنواز، محمد اکرماور زاہد ابراہیم کے نام سے ہوئی۔
ملتان سے مزید