ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نوسرباز ٹرک ڈرائیور کو نشہ آور چیز سنگھاکر ہزاروں روپے لے اڑا، متاثرہ نشتر ہسپتال منتقل، اطلاع پر پولیس نے کارروائی شروع کر دی، معلوم ہوا ہے کہ پتوکی کا رہائشی محمد عدنان اپنے منی ٹرک نمبری CAU/8826پر سوار ہوکر جارہاتھا کہ ہیڈ نوبہار کے قریب نامعلوم شخص نے لفٹ لی اور ٹرک پر سوار ہوگیا، نامعلوم شخص نے نوسربازی کرتے ہوئے مذکورہ ڈرائیور کو نشہ آور چیز سنگھائی جس کی وجہ سے بے ہوش ہوگیا اور نوسرباز اس کی جیب سے 40ہزار لیکر فرار ہوگیا اطلاع پر ریسکیو1122نے متاثرہ ڈرائیور کو بے ہوشی کی حالت میں نشتر ہسپتال پہنچایا پولیس نے وقوعہ کی بابت فرار نامعلوم نوسرباز کیخلاف کارروائی شروع کردی۔