• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر ) برطانیہ ( یو کے) سے آنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سے ملاقات کی ، ملاقات میں نشتر ٹراما سنٹر کے قیام, طبی عملے کی ٹریننگ اور باہمی تبادلوں سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا، وفد کی قیادت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل ڈاکٹر شہزاد صادق ( این 24) ، کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک سرجن ورسیسٹر شائر نیشنل ہیلتھ سروس اور وائس پریزیڈنٹ نیشنل نیوروموڈولیشن سوسائٹی آف یونائیٹڈ کنگڈم اینڈ آئرلینڈ ( NSUKI) کر رہے تھے ۔ دوران ملاقات نشتر ٹو ہسپتال میں ٹراما سنٹر کے قیام, نشتر آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن, طبی عملے کی ٹریننگ اور اداروں کے درمیان طبی عملے کے باہمی تبادلوں سمیت اہم امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا اورمفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ نشتر آرتھوپیڈک شعبے کی نمائندگی پروفیسر ڈاکٹر کامران صدیقی سربراہ شعبہ آرتھوپیڈک سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے کی۔ اے ایم ایس نشتر ڈاکٹر زاہد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔
ملتان سے مزید