ملتان (سٹاف رپورٹر)نیشنل کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی ملتان نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد شیئرکرنے پر معروف خاتون ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا ۔این سی سی آئی اے کے مطابق شکایات موصول ہوئی کہ خاتون ٹک ٹاکر شاہم شہزادی نے غیر اخلاقی اور توہین آمیز مواد سوشل میڈیا پر شیئر کیا چیک کرنے پر شکایت درست پائی گئی جس کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔