ملتان (سٹاف رپورٹر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سید علی حیدر گیلانی نے ملک حسنین بوسن کے قتل پر گہرے رنج و تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک حسنین بوسن کا بیہمانہ قتل انتہائی تشوشناک ہے،انہوں نے کہا کہ ملک فلک شیر بوسن،حاجی علی شیر بوسن سمیت تمام لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں،رنج و غم کی اس مشکل گھڑی میں تمام ہمدردیاں سوگواران کیساتھ ہیں-