• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو مہم ،9 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مکمل

ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں 3 روزہ قومی پولیو مہم کا تیسرا روز مکمل ہوگیا اس سلسلے میں پولیو مہم کے تیسرے روز 9 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسین پلانے کا ہدف مکمل کیا گیا۔نیشل کوآرڈینیٹر برائے پولیو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کیپٹن ر انوار الحق نے گزشتہ روز ملتان کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرملتان نے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اور محکمہ صحت کے حکام نے شرکت کی کوآرڈینیٹر برائے پولیو کیپٹن ر انوار الحق نے کہا کہ علی ٹاؤن کے سیوریج سیمپلز پر خصوصی فوکس کیا جائے جبکہ ضلع ملتان کی پولیو انڈیکیٹر کے حوالے سے کارکردگی قابل تحسین ہے۔کیپٹن( ر) انوار الحق نے ہدایت کی کہ پولیو ویکسین کی کولڈ چین یقینی بناکر اسکی افادیت کو برقرار رکھا جائے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ 3 روزہ مہم کے دوران ہر بچے تک ہر صورت پہنچے گی -
ملتان سے مزید