• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممتاز ٹاون کے مکینوں کی چوہدری اجمل کی زیر قیادت ایم پی اے سلیمان نعیم سے ملاقات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ممتاز ٹاؤن کے مکینوں کے ایک وفدنے مزدور رہنما چوہدری محمد اجمل اور چوہدری سیلمان میو کی قیادت میں ایم پی اے شیخ سلمان نعیم سے ملاقات کی ، وفد میں رانا امجد، راؤ عمران، رانا رئیس، ملک نجف خاکی، راؤچویدری اقبال، سلیمان شاہ، احمد بھٹی،خواجہ حفیظ ، رانا جمیل،عرفان بھٹی،خالد شاہ ، زاہد شاہ، جہانزیب خان بھی شامل تھے ۔وفد نےممتاز ٹاؤن، ناظم ٹاؤن اور رام کلی میں سٹریٹ لائٹس لگوانے پر شیخ سلمان نعیم کا شکریہ ادا کیا ،بعدازاں وفد نے ان کی توجہ علاقے کے دوسرے مسائل کی طرف کروائی ،شیخ سلمان نعیم نے وفد کو یقین دلایا کہ گلیوں میں ٹف ٹایلیں لگانے کا کام اگلے ماہ جون کے اختتام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ملتان سے مزید