• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر کے سلسلے میں مسلم لیگ ن کی مرکزی تقریب، آتش بازی کا مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر ) یوم تکبیر کے حوالے سے مرکزی تقریب ڈویژنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کی جانب سے منعقد ہوئی، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور کیک کاٹا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم این اے شیخ طارق رشید کا کہنا تھا کہ28مئی 1998کو انڈیا کے پانچ دھماکوں کے بدلے چھ دھماکے کر کے نواز شریف نے دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی طرف جو بھی میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کی آنکھوں کو نوچ لیا جائے گا، اس موقع پر سابق ایم این اے ملک عبدالغفار ڈوگر ٹکٹ ہولڈر حاجی جاوید اختر انصاری ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ ڈاکٹر اختر ملک نازک کریم اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید