ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلمانوں نے عیدالاضحٰی پر قربانی کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ صوبہ بھر میں جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے منڈیاں لگائی جارہی ہیں۔ ملتان میں جنگل جسونت گڑھ اور موضع سانمورانہ میں منڈیاں لگائی جا رہی ہیں اس ضمن میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ منڈیوں میں انسانوں اور جانوروں کیلئے پانی ، سایہ،لائٹ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے۔