ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں37مقدمات درج کرلیے، تفصیلات کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے میں گل شہزاد سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کر فرار ہو گئے، غلام حسن سے موبائل فون چھن گیا، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں فضل الرحمٰن سے دو ڈاکو 50ہزار و موبائل لے گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں جھپٹا مارکر بشیر کا موبائل فون نامعلوم ملزمان لے گئے، تھانہ مخدوم رشید کے علاقے اللہ دتہ سے نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور 70ہزار طلائی زیور ودیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں عمران علی سے جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جب کہ نیوملتان کے علاقے میں فائزہ مدثر کا یوپی ایس شاہ رکن عالم کے علاقے میں موبائل سیتل ماڑی کے علاقے جابر علی کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے عمیر علی کا موبائل لوہاری گیٹ کے علاقے اقبال کی موٹرسائیکل بستی ملوک کے علاقے اسلم کا بکرا مالیت 70ہزار امتیاز کا سامان ٹرانسفارمر راجہ رام کے علاقے عمر فیاض کا پمپ صدر جلالپور کے علاقے سلیم کے تین بکرے سٹی جلالپور کے علاقے سعید کا بکرا بی زیڈ کے علاقے ناصر کا موبائل صدر کے علاقے عبدلواسع کا موبائل اظہر کا موبائل الپہ کے علاقے اویس کا انورٹر راشد کا موبائل اسامہ کا موبائل وسیم کے گھر کا سامان قادر پورراں کے علاقے اکرم کا گھر کا سامان وغیرہ کینٹ کے علاقے صادق انجم کا سامان حاجی مدثر کا موبائل ناصر علی کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے آصف رجوان کا موبائل مظفر آباد کے علاقے راشد کی موٹرسائیکل رمضان کی ایل سی ڈی دیگر سامان قطب پور کے علاقے ضیا الرحمن کا موبائل ریحان جمیل کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے اعجاز احمد کا موبائل زاہد کی موٹرسائیکل دلشاد کی بیٹری ممتاز آباد کے علاقے نعیم کا موبائل اور نواز کا میٹر چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔