ملتان (سٹاف رپورٹر) روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے صدر مرزاشاہد حسین کو ان کی سماجی خدمات ادا کرنے پر روٹری انٹرنیشنل کی جانب سے تعریفی سند سے نوازا گیا، اس موقع پر صدر مرزا شاہد حسین نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کا نہیں بلکہ پوری ٹیم کی انتھک محنت اور خلوص کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ʼʼہم نے تعلیم، صحت، ووکیشنل سروسز،آئی ٹی کے شعبوں میں متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں اور آئندہ بھی اپنی خدمت جاری رکھیں گے۔