• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی واسا کے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات کی ہدایت

ملتان( سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے بارشوں کی پیشگوئی اور عیدالاضحیٰکی آمد کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے خصوصی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیے، انہوں نے گزشتہ روز ترقیاتی منصوبوں، فراہمی و نکاسی آب کی سروسز اور بلوں کی ادائیگی کو چیک کرنے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور سیوریج اور روڈز کی بحالی کے منصوبوں کے معائنے کے لیے پیراں غائب روڈ، عثمان غنی روڈ اور الجیلان روڈ کا دورہ کر کے منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے گلشن مارکیٹ ڈی بلاک ،شاہ رکن عالم کالونی کے بلاک اور گجر پلاٹ ممتاز اباد کے واٹر ورکس کا بھی دورہ کیا اس دوران انہوں نے واٹر سپلائی کے ضیاع اور صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر لیکیجکی شکایت کو دور کرنے اور صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنے کا حکم دیا،انہوں نے انصار کالونی ڈسپوزل سٹیشن اور فاروق پورہ لفٹ سٹیشن کا دورہ کیا تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی مشینری کو مکمل فعال اور مؤثر حالت میں رکھنے تمام ڈسپوزل اسٹیشن پر سکرینوں کو صاف رکھنے کی ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنز پر صفائی ستھرائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر یقینی بنایا جائے، ایم ڈی واسا نےکراؤن فیلیئر کی مرمت کا کام جلد از جلد مکمل کرنے اور موقع پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید