• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 سال سے روپوش خطرناک اشتہاری گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) 13 سال سے روپوش اشتہاری مجرم شاہ نواز عرف شانی گرفتار، پولیس حکام کے مطابق ملتان کی تحصیل جلالپور پیروالہ کے تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 265/12 میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو پی او سٹاف کے انچارج ملک عون عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔13 سال قبل اشتہاری مجرم شاہ نواز عرف شانی نے تعلقات کے شبہ پر وسیم منظور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور روپوش ہو گیا تھا، اشتہاری مجرم کیخلاف 302 اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، پولیس نے روپوش اشتہاری مجرم کو ملتان سے گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ملتان سے مزید