• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے زخمی، ملزمان فرار، اسلحہ برآمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ  ملتان کی کارروائی، ڈکیتی،راہزنی اورسرقہ وہیکلز کی وارداتوں میں شامل خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے زخمی،سی سی ڈی کی ٹیم  بسلسلہ گشت ، پڑتال وسنیپ چیکنگ پل مٹھو والی نو بہار نہرموجود تھے کہ 3کس نامعلوم اشخاص بسواری موٹرسائیکل جانب جنوب سرکاری گاڑی کی لائٹس میں دورسے دکھائی دیے جن کو قریب آنے پر رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر موٹرسائیکل واپس موڑنے کی ناکام کوشش کی جو موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گرپڑی ،ہرسہہ کس نے پولیس پارٹی و سرکاری گاڑی کو دیکھ کر اسلحہ آتشیں سے پولیس پارٹی پر جان سے ماردینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ۔ جس پر پولیس پارٹی نے بھی حفاظت خوداختیاری کے تحت سرکاری گاڑی اور نہرکی پٹڑی کی اوٹ لیتے ہوئے ہوائی فائر کیے اور ملزمان کو باآواز بلند گرفتاری دینے کا کہا لیکن ملزمان نے فائرنگ جاری رکھی ۔ فائرنگ کا سلسلہ رکنے کے بعدملزمان کی تلاش کی گئی تو ملزمان کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہو کرنہر کے کنارے گراپایاگیا جب کہ دو ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بسواری موٹرسائیکل فرار ہو گئے۔ زخمی ملزم نے دریافت پر اپنا نام و پتہ سعید احمدعرف لمباولد محمدحنیف قوم آرائیں سکنہ محلہ غلام آبادٹمبرمارکیٹ ملتان بتلایا جس کے قبضہ سے پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ملزم کا ریکارڈ چیک کیا گیا جو 36 ڈکیتی،راہزنی وسرقہ وہیکلز کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ پایا گیا۔
ملتان سے مزید