• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کی خواہش کمزوری نہیں ذمہ دارریاست کی علامت ہے‘ جمال رئیسانی

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے یومِ تکبیر کے پیغام میں کہاہے کہ 28مئی 1998ء کو سبز ہلالی پرچم پوری آب و تاب کے ساتھ دنیامیںبلند ہواجب ایٹمی دھماکوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر دفاعی تحفظ فراہم کیااگر قوم متحد اور قیادت باہمت ہو تو دنیا کی کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی انہوںنے کہاکہ آج بھی پاکستان کی افواج دشمن کے ناپاک عزائم کے سامنے فولادی دیوار بنی ہوئی ہیںبُنیانُ المرصوص دراصل اسی دفاعی فکر اور پالیسی کا تسلسل ہے جس کا آغاز یومِ تکبیر کے دن ہوا تھاامن کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ایک ذمے دار ریاست کے کردار کی علامت ہےانہوں نےذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کوئٹہ سے مزید