کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جوانان مارخور اتحاد پاکستان بلوچستان کے صوبائی صدر سردار امین اللہ کاکڑ نے اتحاد کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اور سماجی رہنماء محمد نبی خلجی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حملہ آوروں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، یہ بات انہوں جمعرات کو عبدالغفار بادینی ، رحیم خلجی ، ایمل خان خلجی ، حیات خان کاکڑ ، ملک رحیم بخش کرد و دیگر سمیت جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے کارروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔