کوئٹہ( آن لائن)بلوچستان یونین آف جرنلسٹس ضلع کچہری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حنیف بازئی پر وکلا کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ اس واقعے میں نہ صرف ایک صحافی کوتشدد کا نشانہ بنایا گیا بلکہ آزادی صحافت، آئینی حقوق اورانسانی وقار کو بھی پامال کیا گیا۔آج وکلا نے کوریج کے دوران حنیف بازئی پرضلعی کچہری کے باہر اس وقت حملہ کیا جب وہ وہاں کوریج کے لیے موجود تھے ۔ وکلا نے صحافی سے موبائل فون اور ٹی وی لوگوبھی چھین لیا اوروہاں موجود دیگر صحافیوں کے ساتھ بھی تضحیک امیز رویہ اختیار کیا۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے میں ملوث تمام وکلا کے خلاف بلاامتیاز اور شفاف تحقیقات کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بی یو جے یہ بھی اعلان کرتی ہے کہ جب تک متاثرہ رپورٹر کو انصاف نہیں ملتا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف عملی اقدامات نہیں کیے جاتے، صحافتی برادری وکلا کی تمام تقریبات، پریس کانفرنسز اور سرگرمیوں کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ جاری رکھے گی۔