• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر دفاعی صلاحیت ہی نہیں بلکہ قومی شعور کا دن ہے، مقررین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سنٹرفار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ اور پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ کے زیراہتمام بدھ کو یوم تکبیر کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں خودداری ، اتحاد اور قومی وقار کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا ۔ سیمینار سے سی پی ڈی کے پروگرام منیجر ثناء اللہ بڑیچ ، سلام کاکڑ ، جسبیر سنگھ بلوچ ، بی آر ایس پی کے غلام محمد مری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 مئی ہمیں یاد دلاتا ہے جب پوری قوم متحد ہوتو کوئی طاقت اسے جھکا نہیں سکتی ، یوم تکبیر صرف دفاعی صلاحیت کا دن نہیں بلکہ اتحاد ، خود داری اور قومی شعور کا دن ہے، یہ دن ہمارے قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے جس نے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا اور خود مختاری کی راہ میں سنگ میل ثابت ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو بتادیا کہ ہم پرامن ضرور ہیں مگر کمزور نہیں ،یہ دن نہ صرف پاکستان کی ایٹمی توانائی میں کامیابی کا دن ہےبلکہ یہ قومی غیرت ، قومی عزم اور اجتماعی قربانیوں کا دن ہے ،یوم تکبیر ہمیں درس دیتا ہے کہ اگر قیادت ایماندار ، قوم متحد اور مقصد واضح ہو تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں جھکا نہیں سکتی ،یہ وہ دن ہے جب ہم نے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید