• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری افسران کے جھگڑے کی بے بنیاد خبر وائرل کی گئی، ایس ایس پی آپریشن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ محمد بلوچ نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے پولیس اور محکمہ کے خلاف خبریں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح سوشل میڈیا پر سرکاری آفیسران کے درمیان جھگڑے کی بے بنیاد خبر کو وائرل کیا جارہا ہے حالانکہ وہ دو بندوں کے درمیان مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی ہے جس کو بلاجواز طور پر اپنے ذاتی مقاصد کیلئے سوشل میڈیا پر تشہیر کرکے حقائق کو پس پشت ڈالنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں چلانے والے صارفین پہلے پولیس حکام سے تصدیق کریں اسکے بعد خبر چلائیں جو سوشل میڈیا صارفین فیک اور بے بنیاد خبروں کو پھیلا کر اداروں اور آفیسران کی تضحیک کررہے ہیں انہیں تنبیہ کی جاتی ہے کہ وہ جھوٹی اور بے بنیاد خبریں پھیلانے سے گریز کریں ۔
کوئٹہ سے مزید