• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا، مسلم لیگ ن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 28 مئی یوم تجدید عہد کا دن ہے ایٹمی صلاحیت کے حصول سے پاکستان کی جغرافیائی سرحدیں محفوظ ہوئیں ،سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے خطے کا تھانیدار بننے کا خواب چکنا چور کرتے ہوئے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کرکے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ، اسی پالیسی کے نتیجے میں افواج پاکستان نے 10 مئی کو دشمن کی جارحیت کا آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا اور ثابت کردیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نعیم کریم ، مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ بلوچستان کے جنرل سیکرٹری سجاد رئیسانی ، جھالاون عوامی پینل کے مرکزی رہنما میر ندیم الرحمٰن ، سربراہ گرین پارٹی اقبال کاکڑ ، پروفیسر فائزہ ، آغا محمد ناصر ، میر زمان لہڑی ، زکریا پیٹرک ، عرفان بیگ ، میر عین الدین کرد اور دیگر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں یوم تکبیر کے موقع پر دفاع بلوچستان ، بقا پاکستان کانفرنس سے خطاب میں کہی ۔ مقررین نے کہا کہ اہم دن کے موقع پر پوری قوم اور مسلح افواج کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ، پاکستان عالم اسلام کا پہلا ایٹمی ملک ہے اسی لیئے امت مسلمہ کی واحد ایٹمی طاقت ہونے کی وجہ سے دشمن ممالک کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے عالمی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی فیصلہ کیا اور 28 مئی 1998 کو ضلع چاغی میں کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنایا اور پاکستانی قوم ایٹمی طاقت بننے پر فخر کرتی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید