• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن بلوچستان کی تردید

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان نے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشن کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے متعلقہ پولنگ بیگز کھلے پائے گئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو سختی سے مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام 22 پولنگ اسٹیشنوں کے پولنگ بیگز باقاعدہ سیل حالت میں متعلقہ ریٹرنگ افسر کے حوالے کئے گئے تھے اور اس سلسلے میں ریٹرنگ افسر نے باقاعدہ تحریری طور پر سیل پولنگ بیگز وصول بھی کئے ۔
کوئٹہ سے مزید