• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیاروں کی بازیابی کو یقینی بناکر ہمیں ذہنی اذیت اور کوفت سے چھٹکارا دلایا جائے، محمد یونس

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بسیمہ کے رہائشی محمد یونس اور ان کی بہن ماہ جبین بلوچ کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پیاروں کی بازیابی کو یقینی بناکر ہمیں ذہنی اذیت اور کوفت سے چھٹکارا دلا یا جائے ، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا تعلق بسیمہ سے ہے سیکورٹی فورسز کی جانب سے متعدد بار ہمارے گھروں پر چھاپے مارے گئے ہم پرامن محفوظ زندگی گزارنے کے خواب دیکھتے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 24 مئی کی شب ہمارئے گھر پر چھاپہ مار کر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے طالب علم محمد یونس کو بغیر کسی وجہ اور وارنٹ کے گرفتار کرلیا گیا اور گزشتہ شب 3 بجے محمد یونس کی بہن ماہ جبین بلوچ جو جامعہ بلوچستان میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ ہے اور ہاسٹل میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے سول اسپتال میں رہائش پذیر تھیں اور بچپن میں پولیو کا شکار ہونے کی وجہ سے پاوں معذور ہے اس کو بھی مبینہ طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے پیاروں کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید