• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، موٹرسائیکل چھیننے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار

کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) پولیس نےمشرقی بائی پاس پر فائرنگ کے تبادلے میں موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھینی گئی موٹرسائیکل ،موبائل فون، نقدی اور اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کے علاقے صدام پھاٹک کا رہائشی رحیم بخش گزشتہ شب موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ دو مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر اس سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی اورفرار ہو گئے۔ شہر ی نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس پر ڈی ایس پی شالکوٹ سرکل اطہر رشید ، ایس ایچ او منظور شہید نے دیگر عملے کے ہمراہ مشرقی بائی پاس پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کی اسی دوران ایک موٹرسائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹرسائیکل سوارپولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے تاہم پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے شہری سے چھینی گئی موٹرسائیکل ،موبائل فون ، نقدی اور دو ٹی ٹی قبضے میں لے لی پولیس نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم ثنااللہ موٹرسائیکل چھننے والے گروہ کا سرغنہ ہے جبکہ دوسرا ملزم آستی محمد ہے ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے سریاب روڈ اور مشرقی بائی پاس کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹرسائیکلیں ،موبائل فونز اور نقدی چھننے کا اعتراف کیا ہے۔
کوئٹہ سے مزید