• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرینڈ الائنس کے مطالبات کی غیر مشروط حمایت کرتے ہیں، این ایس ایم

کوئٹہ(پ ر)نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ پشتون مخلوط صوبے میں اساتذہ اور ملازمین کے الائونسز ختم کرنے، تعلیمی اداروں کو تجارتی بنیادوں اور پرائیویٹائزیشن کے طرز پر چلانے کی مذمت کرتی ہے امیر صوبے کے غریب طلباء پر ناقابل برداشت بوجھ ڈالنا تعلیم کے دروازے بند کرنا ہے، حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں، اساتذہ اور ملازمین کے خلاف جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو جابرانہ، غیر جمہوری اور تعلیم دشمن قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کرتی ہے۔یہ ظالمانہ پالیسیاں تعلیم اور شعور کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں۔ہم بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں جاری اساتذہ و ملازمین کے احتجاج اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے چارٹر آف ڈیمانڈز کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ صرف ملازمین کا احتجاج نہیں بلکہ علم، انصاف اور وقار کی بقا کی جنگ ہر اس جدوجہد کا حصہ ہے اور ہر فورم پر اس کی حمایت جاری رکھے گی۔نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ تعلیم کے بجٹ میں کٹوتی کےعلم کے دروازے بند کرنے کی کوشش سمجھتی ہے۔ کنٹریکٹ سسٹم نوجوانوں کے مستقبل کا قتل ہےہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات فی الفور تسلیم کیے جائیں۔ نوآبادیاتی ورثے پر مبنی پالیسیاں ختم کی جائیں۔ تعلیمی اداروں کو مکمل آزادی دی جائے تاکہ وہ بغیر بیوروکریٹک دباؤ کے علم و تحقیق کا سفر جاری رکھ سکیں۔ تعلیم کو کاروبار یا حکمرانی کا ہتھیار بنانے کی ہر کوشش کا راستہ روکےگیں۔
کوئٹہ سے مزید