• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفا کوئٹہ پراجیکٹ کے محنت کشوں پر تشدد اور انہیں زخمی کرنے کیخلاف مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے زیراہتمام کوئٹہ صفا پراجیکٹ کے محنت کشوں پر تشدد اور انہیں زخمی کرنے کے خلاف جمعرات کو صدر علی بخش جمالی ، پیرمحمد کاکڑ ، چیف آرگنائزر شمس خلجی ، حاجی سیف اللہ ترین ، عزیز احمد سارنگزئی ، اقبال بادینی ، ہدایت درویش ، نظام سارنگزئی ، اللہ بخش کرد و دیگر کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور واقعے کے خلاف نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ غریب محنت کشوں پر تشدد قابل مذمت ہے ، کمزور اور غریب طبقے پر ہاتھ اٹھانا بلوچستان کے روایات کے خلاف ہے ، بے روز گار نوجوان انتہائی کم اجرت میں کوئٹہ کو صاف کرنے کا مشکل کام انجام دے اور کوئٹہ کے باسیوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہے ۔ نہ انہیں معقول اجرت مل رہی ہے نہ ہی ملازمت کا تحفظ حاصل ہے ، دوسری جانب ایسے واقعات سے نہ صرف محنت کش اپنے آپ کو غیرمحفوظ سمجھتے ہیں بلکہ اس واقعے سے کوئٹہ کے محنت کشوں میں اضطراب پایا جاتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی اور محنت کشوں کو دوران کام تحفظ فراہم کیا جائے ۔ واقعے میں زخمی محنت کشوں کا حکومت یا ٹھیکیدار کی جانب سے علاج کرایا جائے اور تندرست ہوکر کام پر واپس آنے تک ان کی تنخواہیں جاری رکھی جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید