• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوہری طاقت ہماری قومی خودداری کی علامت ہے‘علی مدد جتک

کوئٹہ(پ ر) پیپلز پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی کے حاجی علی مدد جتک نے کہاہے کہ 28مئی یومِ تکبیر صرف ایک دن نہیں بلکہ قومی غیرت، اتحاد اور خودداری کی علامت ہےجب پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے جوہری طاقت حاصل کی جس سے ملک اورقوم کا مستقبل محفوظ ہوا انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے ایٹمی پروگرام شروع کرکے ثابت کیاکہ ہم وطن عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگےانہوںنے کہاکہ ایٹمی پروگرام کو عملی جامہ پہنانے میں ہمارے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور قومی قیادت کا کردارناقابل فراموش ہے ۔
کوئٹہ سے مزید