• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر قومی عزم‘ اتحاد اور جرأت کی علامت ہے‘ فرح عظیم شاہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)چیئرپرسن ایمان پاکستان تحریک رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں دن ہے جب ملکِ خداداد نے اپنے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا کر دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ ہم ایک خوددار، خودمختار اور باوقار قوم ہیں یہ دن ہمارے قومی عزم، اتحاد اور جرات کی علامت ہےانہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998ء کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے وطنِ عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور دشمنانِ پاکستان کو واضح پیغام دیا کہ ہم اپنی آزادی، خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ایمان پاکستان تحریک ملک میں امن، ترقی، خودداری اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید