• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.5 ریکارڈ

پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک) سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200 کلو میٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔زلزلے کے خوف سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید